بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کے26مقامات پرچھاپے

?️

جموں: (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں 26مقامات پر چھاپے مارے اور ایک شخص کو گرفتار جبکہ متعدد سے پوچھ گچھ کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے ضلع بارہمولہ میں متعدد مقامات پرچھاپے مارے۔ اس نے سانگری کالونی بارہمولہ میں مولوی محمد اقبال بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران کچھ دستاویزات اپنے قبضے میں لیں۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ٹنگمرگ کے علاقے ریشی پورہ میں فاروق احمد وانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔

این آئی اے نے کہا کہ پلوامہ اور رامبن میں بھی چھاپے مارے گئے اور کئی مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیاگیا ہے۔

دریں اثناء این آئی اے نے بھارتی ریاستوں آسام، مہاراشٹر، اتر پردیش اور دہلی میں بھی متعددمقامات پرچھاپے مارے اور شیخ سلطان صلاح الدین ایوبی عرف ایوبی کو گرفتارکیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو این آئی اے کی خصوصی عدالت پٹیالہ ہاؤس، نئی دہلی میں پیش کیا جائے گا۔

این آئی اے نے بھارتی ریاست آسام کے علاقے گولپارہ، مہاراشٹراکے علاقوں اورنگ آباد، جالنا اور مالیگائوں، اتر پردیش کے علاقوں میرٹھ اور سہارنپور اور دہلی میں چھاپے مارے۔

مشہور خبریں۔

چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں

?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے

واٹس ایپ پر ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن

?️ 13 فروری 2024کیلیفورنیا:   (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے

جو یوکرین کی مدد نہیں کرے گا اس کے ساتھ کیا کریں گے؛یورپی یونین کا انتباہ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین

تاجکستان نے 200 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایک امریکی میڈیا نے تاجکستان سے افغان مہاجرین

شیخ رشید نے عمران خان کو خوش نصیب اور نواز شریف کو بدنصیب قرار دے دیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ

بائیڈن غزہ جنگ میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کا

دمشق کے ساتھ تعاون کی آنکارا کی خواہش کا اظہار

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے ایک نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے