بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، حریت کانفرنس

?️

سری نگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے بالکل وہی پالیسی اپنا رکھی ہے جس پر اسرائیل فلسطین میں عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت استصواب رائے کے ذریعے کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیریوںکو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے آج تک اس وعدے کو پورا نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری اپنی قربانیوں سے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور وہ کسی کو ان عظیم قربانیوں کیساتھ کھلواڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان نے بیگناہ لوگوں پر بھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی چیرہ دستیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیو ں میں تیزی لائی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ دنوںکے دوران بیسیوں نوجوانوںکو تلاشی آپریشنوں کے دوران گرفتار کر کے عقوبت خانوںمیں پہنچا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی فورسز کے مظالم روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

تمام عراقی فلسطین کی حمایت کرتے ہیں:عراقی وزیر داخلہ

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزیر داخلہ نے فلسطینی عہدیدار سے ملاقات کے دوران اس

غزہ کے 97 فیصد گھروں میں پانی پینے کے قابل نہیں

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:غزہ آبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور

امریکہ ایک بار پھر ایران کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ

سوئس اخبار کی رپورٹ: متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ مستحکم اور کشیدگی سے پاک تعلقات اور تعاون ہے

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سوئس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے: متحدہ عرب

فواد چوہدری کا حزب اختلاف کو اصلاحات کے ایجنڈے پر آنے کا مشورہ

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

کراچی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

?️ 19 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں شہر قائد کے معروف علاقے کلفٹن میں  ایک

7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں صیہونی فوج اور نتین یاہو کے دفتر کے متضاد بیانات

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے

امریکی فوجی نے کی کولمبیا کی 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

?️ 14 جنوری 2023کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 10 سالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے