🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام محمد بھلہ کو ان کی 50ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے غلام محمد بھلہ کو فروری 1975 میں اندرا عبداللہ معاہدے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا تھا اور 15 فروری 1975 کو سینٹرل جیل سری نگر میں بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ایک بہادر اور دلیر رکن تھے جنکے جذبہ آزادی سے بہت سے لوگوں نے تحریک حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید اپنی مختصر زندگی کی آخری سانس تک عزم وہمت کیساتھ حق کے راستے پر ڈٹے رہے لیکن بھارتی طاغوت کے آگے سر نہیں جھکایا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی ۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
اجلاس میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بھارت جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے جسکا اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے ، سیاسی نظربندوں کی رہائی اور تنازعہ کشمیرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار
🗓️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان
فروری
پاکستان کا بھارتی جاسوس کے بارے میں اہم فیصلہ، اہلخانہ نے پاکستان کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا
🗓️ 13 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے
جون
خشک سالی کا خدشہ: لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت
🗓️ 28 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے خشک سالی کی صورتحال کے خدشے
مارچ
فواد چوہدری نے عید کا اعلان کر دیا
🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےہمیشہ
مئی
اقوام متحدہ کے ادارے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور انتظام میں پاکستان کی معاونت کیلئے تیار
🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور عالمی
اکتوبر
انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا
🗓️ 30 مارچ 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک
مارچ
کیا غزہ کی جنگ دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ کر رہی ہے؟معروف امریکی تجزیہ کار
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی امور کے ایک معروف امریکی ماہر کا خیال
مارچ
مغربی ایشیا کے دورے کے بارے میں ٹرمپ کا اظہار خیال
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا
جنوری