?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ایک جائز جدوجہد کررہے ہیں اور وہ اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لیںگے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک جائز جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کررکھاہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کشمیری عوام کو اپنے مادر وطن کوبھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادکرانے کے لیے جدوجہد کرنے کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی جو کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے آپریشنز اور بے بنیادپروپیگنڈے کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کوبدنام کرنے اوراسے دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم وجبرکے ذریعے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے اور جموں و کشمیر میں رائے شماری کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔


مشہور خبریں۔
سیلابی صورتحال: حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کردیا
?️ 27 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے
اگست
پی ڈی ایم کی چیف جسٹس کے خلاف ’سازش‘ کچل دی گئی، پی ٹی آئی
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے
اپریل
صیہونی قابض حکومت کے ہاتھوں بیت المقدس کا ایک ہسپتال مسمار
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک
جنوری
enter
?️ 18 اپریل 2023test Short Link Copied
سرینگر میں عاشورہ کے روایتی جلوس پر کئی دہائیوں سے جاری پابندی کی مذمت
?️ 7 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع
جولائی
اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے
مئی
اسرائیل میں سیاسی اختلاف عروج پر
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:اگر اسرائیل میں کچھ غیر متوقع نہیں ہوتا ہے تو ایتوار
جون
فلسطینیوں کی خوشی سے صیہونی بوکھلاہٹ کا شکار؛ مغربی کنارے میں جشن پر پابندی
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:قابض صیہونی انتظامیہ نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر ہونے والی
جنوری