?️
سچ خبریں:تجزیہ کاروں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے اسے اس آگ پر پٹرول ڈالنے کے مترادف ایک خطرناک کھیل قرار دیا جو واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
اسپوٹنک نے سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے نائب سربراہ مختار غباشی کے حوالے سے کہا کہ یہ سفر آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے اور امریکہ کی چین کو اکسانے نیز آگ پر پٹرول ڈالنے کی کوشش ہے اور اس کا مقصد اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بخوبی جانتا ہے کہ وہ آخری حد تک پہنچ چکا ہے اس لئے وہ اپنے مفادات کا ادراک کرنے کے مقصد سے اپنے روایتی حریف چین کے ساتھ حالات کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔
اسٹریٹجک امور کے تجزیہ کار نے تاکید کی کہ اس واقعہ کی سطح پر چین کا رد عمل کافی حد تک نارمل رہا ہےتاہم یہ فوجی تصادم تک پھیل سکتا ہے،بین الاقوامی امور کے اس تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ پلوسی کا دورہ ایک انفرادی عمل ہے اور اس کا وزارت خارجہ اور امریکی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن امریکہ ایک قسم کی پراسرار حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور پیلوسی کا دورہ حکومت کی رضامندی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی اس دورے سے لاتعلقی دراصل چین کو مطمئن کرنے اور اس کے غصے کو روکنے کی ایک کوشش ہے، خاص طور پر چونکہ بیجنگ تائیوان کو چین کا لازم و ملزوم حصہ سمجھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
نابلس کا محاصرہ ایک جرم ہے:حماس
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کے محصور
اکتوبر
یورپی یونین کے ٹوٹنے کے آثار
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سوئٹزر لینڈ کا کہنا ہے کہ روس پر عائد کی جانے
جون
شام میں امریکی قابضین کی حالت زار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے پے درپے حملوں کے نتیجے
جنوری
میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کرلیں۔ سردار ایاز صادق
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا
مئی
سیکڑوں کیسز دوبارہ کھلنے کے بعد افرادی قوت ناکافی، نیب نے دیگر اداروں کے افسران کی خدمات طلب کرلیں
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے نتیجے میں
ستمبر
ہزاروں اسرائیلی شخصیات کی معلومات ایران کو ملیں
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے
نومبر
سی این این: جنوبی افریقہ کو اگلے سال G20 سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے گا
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
دشمن مغربی کنارے کی مستقل علیحدگی اور مقبوضہ علاقوں سے الحاق کے خواہاں
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے یمن کی
فروری