نریندرمودی اور دیگر بھارتی رہنماﺅں کے جارحانہ بیانات انکی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی قیادت کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کے سیاسی مستقبل کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر اور پاکستان سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ او ر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جارحانہ بیانات انکی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر پر صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے بھارت نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی بھر پور جوابی کارروائی نے بھارتی قیادت کو سخت بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے اور اب اس نے اپنی خفت مٹانے اور ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے جارحانہ بیان بازی کاسلسلہ شروع کر دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کے ہندو توا جنون اورجموں وکشمیر پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کی وجہ سے جنوبی ایشیا مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور خطے پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی ضد اور ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان نے قابض بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کا محاسبہ کریں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوںکی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حماپت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بیان کو سراہا جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیرکا حل ناگزیر قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ناسا کی ٹیم کے ساتھ باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی

?️ 21 مارچ 2021ماسکو(سچ خبریں) لڑکیوں کی پسندیدہ اور دلعزیز باربی ڈول کو بھی ناسا

حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما  حلیم عادل شیخ نے میڈیا

بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 3 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر

شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی کوششیں

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی

ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے والے جیولرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم

خضدار میں بچوں پر حملہ فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل

مشرق وسطی میں نیٹو کا قیام ایک مضحکہ خیز خیال:مصری سیاستدان

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی احکامات میں

روس کی متعدد امریکیوں پر پابندی

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے ہالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد امریکی شخصیتوں پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے