مقبوضہ کشمیر میں گروپ20 اجلاس کا انعقاد ایک گہری سازش ہے، غلام احمد گلزار

🗓️

سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے جہاں گروپ 20اجلاس کے انعقاد کا بھارتی اقدام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ متنازعہ علاقے میں اجلاس جموں وکشمیر کی حقیقی صورتحال سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی گہری سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کر کے علاقے میں اپنے جرائم کو عالمی نظروں سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت مذکورہ اجلاس کے ذریعے عالمی برادی کی یہ تاثیر بھی دینا چاہتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ممالک انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں انہیں اس تقریب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور وہ ممالک جو انسانی حقوق کے مسائل کو نظر اندازکر کے معاشی فوائد کو ترجیح دیتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ایک ایسے ظالم ملک کا ساتھ دے رہے ہیں جو انسانیت کو اپنے بوٹوں تلے روندرہا ہے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک استعماری ملک ہے جس نے کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دس لاکھ کے لگ بھگ فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں اور مقبوضہ خطہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گروپ20 ملکوں کو بھارت سے پوچھنا چاہیے کہ اس نے اپنی نصف فوج کشمیر میں کیوں تعینات کررکھی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر نائب چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ انسانیت اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے ممالک بھارت کو ان جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں گے جو اس کی فورسز کشمیر میں کر رہی ہیں۔
غلام احمد گلزار نے جموںوکشمیر کے بارے میں پاک فوج کے حالیہ بیان کو کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیدیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران بھارت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھاکہ بھارتی جارحیت اور جھوٹے بیانات تاریخ نہیں بدل سکتے ، مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جموںوکشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت مقاومت کے خلاف بے بس

🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں:  اسماعیل ھنیہ نے شہید فادی ابو شیخدم کے اہل خانہ

حزب اللہ اور لبنانی فوج کے اعلیٰ حکام کی ملاقات

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: المنار نیٹ ورک نے حزب اللہ کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے: وزیر قانون

🗓️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا

اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس: شہباز گل پر فردِ جرم پھر مؤخر

🗓️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز

عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

🗓️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے

بن سلمان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں ہیں: صیہونی میڈیا

🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی میڈیا نے بن سلمان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے

امریکہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں ہٹا دے:چین

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں

بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے