?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل کانفرنس میں غریب ممالک کے لیئے اہم اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے برخلاف اوبامہ دور میں دی جانے والی امداد کو دوگنا کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم ارض کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے اقدامات کرے گا اور حالات کو 2030 تک دوبارہ 2005 کی سطح پر لایا جائے گا۔
جوبائیڈن نے بڑے حریف چین اور روس کے صدور سمیت 40 عالمی رہنماؤں پر مشتمل دو روزہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن امریکا مزید انتظار نہیں کرسکتا، ہمیں تیزی لانی ہوگی اور ہم سب کو کارروائی کرنی پڑے گی۔
کانفرنس سے چین کے صدر شی جن پن پنگ، روسی صدر پیوٹن، جاپان اور کینیڈا کے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے تجویز دی کہ سبز معیشت پر توجہ مرکوز رکھنے ک لیے 2 کھرب ڈالر کا انفراسٹرکچر پیکیج رکھا جائے، جس میں سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، الیکٹرک کاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہوں۔
بائیڈن نے کہا کہ امریکا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے غریب ممالک کو دی جانے والی امداد اوباما دور کے مقابلے میں دوگنا کردیا جائے گا جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے برخلاف اعلان ہے جنہوں نے ہر قسم کی امداد ختم کردی تھی، اس موقع پر چینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین 2060 تک کاربن نیوٹرل پر پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کا عزم ہے کہ بہت ہی مختصر عرصے میں کاربن پیک سے کاربن نیوٹریلٹی میں منتقل ہوجایا جائے اور اس کے لیے چین کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے، چینی صدر نے کہا کہ چین کوئلہ کے پاور پلانٹس پر سختی سے قابو پائے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ کانفرنس ٹرننگ پوائنٹ ہوگا اور انہوں نے فوری اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔
گوتریس نے کہا کہ آج کی کانفرنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماحولیات کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں گے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں پیرس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتےہوئے امریکا کی جانب سےترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی امداد بھی ختم کردیا تھا۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن نے صدر منتخب ہونے کے بعد سابق صدر کے تمام فیصلوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا اور کئی فیصلوں کو واپس پرانی سطح پر بحال کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں
?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار حسن نثار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
نومبر
اسرائیل حماس کو شکست دینے میں ناکام
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے تسلیم کیا کہ
جنوری
امیر عبداللہیان آنکارا روانہ ہو ئے
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
جون
45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن
مئی
شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید
?️ 9 اگست 2022 شمالی وزیرستان : (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی
اگست
ریکوڈک منصوبے کے لیے 7.7 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ریکوڈک منصوبے کے لیے 7 ارب 72 کروڑ
ستمبر
پی اے سی اجلاس: چیف جسٹس اور ججز کی مراعات کی تفصیلات طلب
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)
مئی
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور
ستمبر