?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر، اسلام آباد اور خطے کے دیگر علاقوں میں آج مسلسل پانچویں روز پاکستانی پرچم لہرائے گئے اورپوسٹر چسپاں کئے گئے جن میں پاکستانی عوام اور حکومت کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر علاقے میں 23مارچ کو یوم پاکستان منانے کے لیے پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر لگی ہیں۔
پوسٹروں میں لکھا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بلکہ بھارتی میڈیا کے اس حالیہ پروپیگنڈے کی بھی نفی ہوئی ہے کہ تنازعہ کشمیر کو 20سال کے لئے منجمد کردیا گیاہے۔
پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹربھارت کے لیے ایک پیغام ہیں کہ وہ اپنے فوجی قبضے اور بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹروںنے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے کشمیریوں کے مطالبے کی بھرپورترجمانی کی ہے۔
دریں اثناء مقبوضہ علاقے سے ٹویٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیںجن میں پاکستانی بھائیوں کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ
اپریل
امریکہ کی چین کو دھمکی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار
مارچ
مغرب کی روس پر قابو پانے کی کوشش ناکام؛ وجہ؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ماننا ہے کہ ان کے
جون
سندھ کا ترقیاتی بجٹ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ شرجیل میمن
?️ 2 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
جولائی
تیونس کے لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غیر قانونی قرار دیا
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: تیونس کی بارایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام کے خلاف تل
اپریل
صہیونیوں کی طرف سے 5000 افراد کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کی اپیل
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:شدت پسند صہیونی گروہ جنہیں الہیکل گروپوں کے نام سے جانا
مئی
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی چھائونی اور پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیاہے ، حریت کانفرنس
?️ 28 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
نومبر
اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات
اپریل