?️
سرینگر: (سچ خبریں) جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری قریب آرہا ہے، قابض حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیا ں عائد کرنا شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرکے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں کے نفاذ اور علاقے میں نام نہاد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پی بردی نے سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں خاص طور پر حساس علاقوں میں چوکسی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ حفاظتی اقدامات کے نام پر اضافی چوکیاں قائم کی جارہی ہیں، گشت میں اضافہ اور عوامی مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
آئی جی پی بردی نے کہا کہ تمام افسران کو پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کرنی ہونگیں۔ امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں پولیس، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور انٹیلی جنس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہجوم کو کنٹرول کرنے، ٹریفک مینجمنٹ اوربھارتی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیاگیا۔ حکام کی توجہ نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ اجلاس میں ہائی ویز، ریلوے ٹریکس اور اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا اور اہم علاقوں میں سخت نگرانی کو برقرار رکھنے پر توجہ دی گئی۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کی جامہ تلاشی لے رہی ہیں اور فورسز اہلکارہرگزرنے والے شخص خاص طورپر نوجوانوں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ‘ڈیٹ فار نیچر’ معاہدے پر کام کر رہا ہیں
?️ 7 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر امریکی نشریاتی
جون
امام خمینی (رح) نے سید حسن نصر اللہ کے سپرد کیا مشن کیا تھا؟
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایران اور علاقائی مسائل کے ماہر نجاح محمد علی نے
فروری
مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے صحیح وقت کا اعلان کیا
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے بدھ کی رات ایک بیان میں اعلان
نومبر
ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی
مارچ
مزاحمت کا محور آخری ضرب کے لیے تیار
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے مشرق وسطیٰ کے واقعات نے عالمی توجہ اپنی
ستمبر
پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟.قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی
مئی
ایک اور سعودی شہری آل سعود کی تلوار کی نذر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے
جون
صیہونیوں کو چنے چبوانے والا رعد حازم
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:جنین کیمپ میں 13 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی برسی کے
اپریل