بلوچستان: تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار عسکریت پسند تربت شہر کے نواح میں پولیس چیک پوسٹ پر پہنچے اور حملہ کیا، حملہ آوروں نے چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

عسکریت پسندوں نے پولیس افسران سے ریڈیو اور دیگر سامان بھی چھیننے کے بعد پولیس چوکی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ’چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔‘

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث شدت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ جنوری کے اوائل میں تربت میں ایک بس میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کے دفتر کے تعلقات عامہ کی افسر رابعہ طارق نے ڈان ڈاٹ کام کو اموات کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے تاہم مکمل تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی فراہم کی جائیں گی۔

حملے کی ذمہ داری بلوچستان کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

مشہور خبریں۔

’آپریشن بنیان مرصوص‘ شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارتی جارحیت اور حملوں کے بعد پاکستان کی جانب

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے، میتھیو ملر

?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا طویل

ٹرمپ شکاریوں کے حصار میں 

?️ 20 اکتوبر 2025ٹرمپ شکاریوں کے حصار میں امریکی سیکرٹ سروس (USSS) نے فلوریڈا کے

غزہ میں صیہونی جرائم کے تازہ ترین اعدادوشمار

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں حماس کی اطلاعاتی ایجنسی فطرکے مطابق صیہونی حکومت نے

آئی ٹی سیکورٹی ماہرین کی کمی جرمن وزارتوں میں ایک بڑا مسئلہ

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:جرمنی کے ان ٹی وی کے مطابق ڈیٹا کی چوری، مالویئر،

سول سوسائٹی ارکان کا کشمیریوں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری پر اظہار تشویش

?️ 4 دسمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

معصوم فلسطینی بچوں کے خون میں ڈوبتی صیہونی معیشت

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران کے کی وجہ

متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر کی امیر قطر سے ملاقات

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے آج منگل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے