?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی” ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی“ (ڈی ایف پی )نے کہا ہے کہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ جیل کی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود بڑی بہادری سے جیل کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے شبیر شاہ کو کشمیریوں کی سیاسی امنگوں کی نمائندگی کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت قیادت کوغیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شبیر شاہ بے انتہا مشکلات اور تکالیف کے باوجود جموںوکشمیر کے بارے میں اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ اپنے اس اصولی موقف میں کوئی لچک دکھانے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہیں۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں مطابق حل کرائے تاکہ کشمیریوں کو بھارتی چیرہ دستیوں سے چھٹکارہ مل سکے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف جارحیت میں اسرائیل کے مالی نقصان کی نئی جہتیں سامنے آ گئیں
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے شعبہ اقتصادی امور کے سابق
جون
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے
اپریل
میں نہیں تو کون؟ ٹرمپ کا امریکیوں کو مشورہ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کا خیال ہے کہ اس ملک
دسمبر
امریکی کانگریس کی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بیان
جون
ترک صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے صہیونی حکومت کی غزہ میں نسل
اکتوبر
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں
اکتوبر
تیونس کی خطرناک صورتحال
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی
جنوری
گیند امریکہ اور اسرائیل کے پالے میں ہے: حماس
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر اب
جون