?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سینکڑوں پھل کاشتکاروں نے بی جے پی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سوپور میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سرینگر جموں شاہراہ کی مسلسل بندش کے باعث پھل تاجروں کا کروڑ روپے کا نقصان ہواہے۔میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ پھلوں سے لدے ہزاروں ٹرک گزشتہ دوہفتوں سے زائد عرصے سے سرینگر جموں شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے ان پر لدا ہوا پھل خراب ہو گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق کاشتکاروں کا 12سو کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ شاہراہ کی مکمل بحالی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔
سوپور فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد ملک نے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مقبوضہ علاقے کے پھلوں کی صنعت تباہی کے دہانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر معاملے کی طرف فوری توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں رکن اسمبلی معراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کیخلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے آج مسلسل پانچویں روز بھی سخت پابندیوں کا نفاذ جاری رہا۔ ضلع میں معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکارسڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔
پولیس نے مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں اب تک 80 سے زائد افراد گرفتار کیے ہیں جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سیاسی جدوجہد کرنے پر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو بدترین ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ نظر بندوں کی رہائی اورتنازعہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے ضلع اسلام آباد کے رہائشی امتیاز احمد گنائی کی کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ “ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کے احکامات دیے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی پابندیوں کے باوجود ہزاروں روزہ داروں کی مسجد الاقصی میں حاضری
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:بیت المقدس کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سخت فوجی
فروری
عراقی آئین صیہونیوں سے کسی بھی تعلق کی اجازت نہیں دیتا: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے ایک رکن نے اس ملک
نومبر
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام
اپریل
مغربی کنارے پر صہیونی فوج کا دھاوا، آنسو گیس کی شیلنگ
?️ 7 جنوری 2026 مغربی کنارے پر صہیونی فوج کا دھاوا، آنسو گیس کی شیلنگ
جنوری
امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے
?️ 24 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ خالد
اکتوبر
نیٹو کی براہ راست مداخلت یوکرین کی حکومت کو بچانے میں ناکام
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:مریکی خارجہ پالیسی کے سابق مشیر جم جاٹراس کا خیال ہے
جون
کسی جماعت پر پابندی نہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
ستمبر
استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت
فروری