?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسکی قابض انتظامیہ منظم طریقے سے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو زمینیں دے کر جموں و کشمیر میں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طورپرمنسوخ کر نے کے بعدنئے ظالمانہ کشمیر دشمن قوانین اور پالیسیوں کے تحت مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو زمینیں دیکر غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کرر ہی ہے تاکہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کیاجاسکے ۔
رپورٹ کے مطابق بھارت 27اکتوبر 1947 سے جموں و کشمیر کو اپنی نو آبادیاتی سمجھ رہا ہے جب اس نے سرینگر میں اپنی فوجیں اتارکر اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیاتھا۔مقبوضہ کشمیرکو اپنی نوآبادیاتی بنانا ہندوتوا تنظیموں آر ایس ایس اور بی جے پی کا دیرینہ خواب رہا ہے۔ ووٹر لسٹوں میں غیر کشمیری ہندوئوں کی شمولیت مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا حکومت کے خطرناک عزائم کو آگے بڑھانے کا ایک اور قدم ہے۔
کشمیر میڈیا سروس نے اس سلسلے میں گزشتہ سال کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور لیگل فورم فار کشمیر کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیاہے ۔ اس رپورٹ میں دفعہ 370اور 35A کی منسوخی کے بعد گزشتہ تین سال کے دوران بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کی گئی 220بڑی قانون سازی اور انتظامی اقدامات جاری کئے گئے احکامات اور نوٹیفیکیشز کا حوالہ دیاگیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق5اگست 2019کے بعدبھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں بہت سے نئے قوانین متعارف کروائے اور کئی اہم ترامیم کی کامقصد غیر کشمیریوں خصوصا ہندوئوں کوجموں وکشمیرکا ڈومیسائل اور زمینوں کے مالکانہ حقوق میں سہولت فراہم کرناتھا۔
گزشتہ سال جون تک40 لاکھ سے زائد ہندوئوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کس طرح مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑ رہا ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق کوئی بھی بھارتی شہری مقبوضہ علاقے میں زمین خرید سکتا ہے جبکہ پہلے ہی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں ایکٹر اراضی پر قابض ہے۔کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ ہندوتوا حکومت کے نوآبادیاتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری پر زور دیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی استعمار کے نوآبادیاتی منصوبوں کا نوٹس لے ۔


مشہور خبریں۔
نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں
دسمبر
لبنانی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر سعد حریری پر سعودی دباؤ
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے سعد حریری
مئی
امریکی اسکولوں میں مسلح تشدد میں ڈرامائی اضافہ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے پتہ
اگست
خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں
ستمبر
امریکی ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں؛وائٹ ہاؤس کا انتباہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کورونا وباء کا بحران حالیہ دنوں میں اس ملک
دسمبر
صیہونیوں کا فرانسیسی پارلیمنٹ ارکان کو ویزا دینے سے انکار ؛ 27 ارکان کا سفر منسوخ
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے یورپی سیاستدانوں کی فلسطین حمایت پر انتقامی
اپریل
اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو کیا کریں گے؟صیہونی عہدیدار کی ہرزہ سرائی
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کونسل کے سابق رکن نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر
نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک بھی جاری رہ سکتے ہیں
?️ 8 ستمبر 2025 نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک
ستمبر