بھارت کیسے کشمیریوں کی شناخت مٹا رہا ہے؟

بھارتی

?️

سچ خبریں: علی رضا سید کا کہنا ہے کہ نام نہاد بھارتی یوم آزادی15اگست کو کشمیری یورپی ہیڈ کوارٹرز برسلزمیں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کریں گے ،اس مظاہرے کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے کیا ہے،مظاہرہ صبح دس بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی قتل گاہ

یادرہے کہ کشمیرکے دونوں حصوں میں موجود کشمیری باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے ہم وطن ہرسال 15اگست بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجا یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔

برسلز کے مظاہرے میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والی دیگر کمیونٹیز، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید نے اس موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاکردی ہے۔

گذشتہ چند سالوں سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور اسی وجہ سے مظلوم کشمیریوں کی گونا گون مشکلات کا شکار ہیں،اہم سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن نظربند اور گرفتار ہیں۔

بھارت کشمیریوں کی وسیع پیمانے پر نسل کشی کررہا ہے اور بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے۔

مزید پڑھیں: انسانی حقوق کے چیمپیئن بننے والے کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو

انھوں نے کہاکہ ہم بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے اور ہم بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرناچاہتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ مناتے رہیں گے جب تک جموں و کشمیرکو بھارت سے آزادی مل نہیں جاتی۔

مشہور خبریں۔

امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے

خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

شام کی عرب لیگ میں واپسی

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں

فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک

عراق کا خطے کے معاملات میں مرکزی کردار

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراق میں عرب لیگ کا 34 واں اجلاس کامیابی سے

امریکہ نے افغانستان کو کرپشن کے بلیک ہول میں کیا تبدیل

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور

صہیونی مغربی کنارے اور غزہ میں حالات کی خرابی سے پریشان

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ مقبوضہ یروشلم کے

2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے