?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں ہر کشمیری خوف و دہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں تمام اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم اکثریتی جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے اب تک لاکھوں غیر کشمیریوں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، صحافیوں ، حقوق کے کارکنوں ، طلباء، علمائے دین سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت قتل و غارت، گرفتاریوں، تشدد اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد ترک کرنے پر ہرگز مجبور نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے خلاف مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کی دستبرداری پر زیلنسکی کا ردعمل
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس ملک کے 2024
جولائی
طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر
مارچ
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
ایف آئی اے ہر ممکن اقدامات باجود بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) غیر قانونی کرنسی
دسمبر
عمران خان نے ٹرمپ کے حکم پر جنرل سلیمانی کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا تھا؛امریکی مصنف
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری مہینوں کے بارے میں ایک
جولائی
ٹرمپ کا زیلنسکی کو یورپ سے پیٹریاٹ پہنچانے کا وعدہ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: این ٹی وی کے مطابق روس کے ساتھ جنگ کے
مارچ
جہاد اسلامی کے میزائلوں نے نیتن یاہو کو سبق سکھا دیا ہے:عطوان
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:انٹرریجنل آن لائن اخبار کے ایڈیٹر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور
مئی
اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے ایکس چینل
اکتوبر