?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں ڈھونگ انتخابات محض ایک دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
میڈیا کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ انتخابات کاڈرامہ رچا رہا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کا مقصد بھارت کے فوجی قبضے کو جمہوری رنگ دینا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامے رچاتا رہا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کا مقصد لوگوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا مقصد یہ تاثر دینا بھی ہے کہ کشمیری تحریک مزاحمت سے تنگ آچکے ہیں لیکن وہ اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری عوام نے الیکشن کے لیے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ رائے شماری کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی امنگوں کی کتنی پرواہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ انتخابات کرانے کا بھارت کا واحد مقصد جموں وکشمیرپر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنا ہے لیکن انتخابات کرانے سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کسی بھی طرح کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے اور کشمیری عوام انتخابی ڈرامے نہیں بلکہ استصواب رائے چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
العربی الجدید: اسرائیل نے امداد کو یرغمال بنا لیا ہے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: قطری ویب سائٹ "العربی الجدید” نے حماس کے سینیئر ذرائع
نومبر
برطانیہ نے اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کیا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر نے اتوار کو ایک
مارچ
باب المندب میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 1 اگست 2023یمن کے جنوب مغرب میں یمنی ذرائع نے ریاض سے وابستہ ملیشیاؤں
اگست
طالبان اقتدار میں کیسے آئے؟
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نےافغانستان پر بین الاقوامی اتحاد کی 20 سالوں کی لشکر
اگست
حکومت کا آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں ایک ہزار 500 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے
فروری
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست
تیونس آمریت کی طرف گامزن
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: تیونس کی معزول پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوچی نے ایک
دسمبر
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے پیجر بھیجیں گے:سابق صیہونی وزیر اعظم !
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ
مارچ