?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی ظلم وبربریت انہیں اپنے مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 5فروری کو مظلوم کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کے لئے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ ہندوتوا کے ایجنڈے اور بی جے پی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے جو کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا سہارا لیکر فوجی اور پولیس فورسز کا استعمال کررہی ہے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی طرف سے اپنے مقصد کے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام 1947سے بالخصوص گزشتہ تین دہائیوں سے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت آزادی کی مقامی تحریک کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کی زیر قیادت بی جے پی/آر ایس ایس کی حکومت یہ سمجھ گئی ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہدآزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے 5اگست 2019کوجموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی اور خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے کا محاصرہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جن میں جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کیاگیا ہے، بھارتی مسلح افواج، بیوروکریٹس، افسران، تاجروں، بھارتی ہندوئوں اور غیر کشمیری مزدور وں سمیت ہزاروں بیرونی افراد کو جموں وکشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ڈنمارک کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے
اگست
ملک بھر میں پھر سے کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے
فروری
اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا
?️ 16 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے تازہ ترین دہشت گردی کی
جولائی
یمنی میزائلوں کے سامنے صیہونیوں کی بےبسی
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل یمنی مسلح افواج کی جانب سے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں
جنوری
سینیٹ انتخابات: حکمران اتحاد کی ایوان بالا میں دو تہائی اکثریت پر نظریں مرکوز
?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل سینیٹ میں ہونے والے انتخابات کے بعد
اپریل
تیونس سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، ترکی اور قطر کے درمیان مقابلہ کا نیا میدان
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:تیونس کی حالیہ سیاسی صورتحال نے ایک بار پھراس ملک کو
جولائی
کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
فروری