غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ

غزہ

?️

سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں زمینی جھڑپوں کے دوران اپنی ہلاکتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جھڑپوں میں ناحل بریگیڈ سے وابستہ 932 ویں بٹالین کا ایک صیہونی فوجی مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی اپنی فوجی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کیوں نہیں بتاتے؟

اس کے علاوہ تین دیگر صہیونی فوجی بھی انہیں جھڑپوں میں شدید زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں شدید زخمی ہونے والا ایک اور اسرائیلی فوجی دم توڑ گیا ہے۔

صہیونی قابض فوج کے اعلان کے مطابق ہلاک ہونے والا یہ فوجی چھاتہ بردار یونٹ کا رکن تھا۔

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چھاتہ بردار یونٹ سے تعلق رکھنے والا ماعوز موریل، جو خان ​​یونس میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہوا تھا لیکن بعد میں دم توڑ گیا تھے،ان جھڑپوں میں ایک افسر اور کئی دوسرے صیہونی فوجی بھی مارے گئے۔

مزید پڑھیں: غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں

واضح رہے کہ صہیونی فوج نے 7 اکتوبر سے منگل تک 575 صہیونی افسروں اور فوجیوں کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

اس دوران غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ زمینی جھڑپوں میں 237 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں انسانی تباہی

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کی شام صیہونی

صہیونیوں کی حیرت انگیز مشق اور غزہ پر حملے کی نقل

?️ 7 جولائی 2022صیہونی حکومت کے چینل 11 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور شکاگو پولیس کے درمیان امیگریشن آپریشن پر اختلاف

?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا کہ شکاگو

لاہور ہائیکورٹ: بلدیاتی ایکٹ 2025 پر سماعت، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب کل طلب

?️ 22 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر

یمنی عوام کا تین ہزار روزہ مقابلہ

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے جارحین کے

اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور

?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ

یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کو یمنی ڈرونز کو گرانے والے میزائلوں کے اخراجات

ہمیں مردوں کی سوچ  بدلنے کی ضرورت ہے: مہوش حیات

?️ 26 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے