?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں زوروشور سے جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا موثر نوٹس لیں۔
نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ یہ آمرانہ اقدام کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے لیے بھارت کی استعماری پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا معاشی طورپرکشمیریوں کا گلا گھونٹنا علاقے میںطویل عرصے سے جاری منظم آبادکاری کی بھارت کی استعماری مہم کا حصہ رہا ہے جس میں زمینوں اورجائیدادوں کو غیر قانونی طورپر ضبط کرنا ، ان پر قبضہ کرنا، جبری بے دخلی، شہری املاک کو مسمار کرنا اور مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اکثریتی برادری کو محتاج بنانے کا شیطانی ایجنڈا اس وقت سے نافذ ہے جب سے مودی حکومت نے 5اگست 2019کودفعہ370اور 35-Aکو ختم کردیا۔ اس کے بعدسے درجنوں کشمیریوں کو جھوٹے الزامات پر ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے،مکانات اور زمینوں سمیت جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا جبکہ نسل پرست حکومت نے ایک مذموم منصوبے کے تحت علاقے میں غیر مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں۔نعیم احمد خان نے کہا کہ کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کی دانستہ کوشش سول انتظامیہ میں کشمیریوں کے کردار کو کم کرنے کا ایک خطرناک کھیل ہے۔انہوں نے اسے مقامی آبادی کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئے متعارف کردہ ڈومیسائل قانون کی آڑ میں آبادکار ی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مقامی آبادی کی جگہ آبادکاروں کی ایک نئی سوسائٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے نفاذ سے علاقے میں باہر کے لوگوں کے آباد ہونے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پہلے سے موجود ملازمتوں کے دعویدار بننے کے قابل بنایا گیاہے۔نعیم خان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیاکہ وہ اس معاملے کا موثر نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسائل اور دیگر قوانین میں کی گئی ترامیم کا مقصد آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند جماعتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اورعلاقے کے مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانا ہے۔


مشہور خبریں۔
پیرس میں یوم مزدور پر پرتشدد مظاہرے
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:پیرس میں یوم مزدور کے موقع پر ہونے والے مظاہرے درجنوں
مئی
غزہ میں فلسطینوں کی واپسی سے صیہونی خوفزدہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 ٹیلی ویژن نے لکھا ہے کہ لوگوں
جنوری
پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا
?️ 2 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے
جون
ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے رپورٹ کیا ہے
مئی
یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد
فروری
بائیڈن نے ہیرس کو ٹرمپ کے خلاف مناظرہ کا فاتح قرار دیا
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے
ستمبر
یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 جون 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے
جون
شامی فوج نے امریکی حملہ آوروں کو پسپا کیا
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: شامی فوج کے جوانوں نے الحسکہ صوبے میں ایک چوکی
اگست