ایرانی میزائلوں کا کاری وار؛ صہیونی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کی عمارت راکھ کا ڈھیر

ایرانی میزائلوں کا کاری وار؛ صہیونی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کی عمارت راکھ کا ڈھیر

?️

سچ خبریں:ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں صیہونی فوجی انٹیلیجنس ڈویژن امان(Aman) کی ایک اہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہو گئی۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے گلیلوت میں واقع اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس ادارے امان سے وابستہ ایک عمارت ایرانی میزائلوں کے حملے کے بعد شعلوں کی نذر ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ آگ ایرانی میزائلوں کے براہ راست اصابت کے نتیجے میں لگی ہے،تاہم، اسرائیلی ذرائع ابلاغ پر سخت سنسر شپ کی وجہ سے اس واقعے کی مزید تفصیلات کو عام ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس ادارہ امان تین اہم جاسوسی شاخوں یعنی 8200، 9900 اور 504 پر کنٹرول رکھتا ہے، جو الیکٹرانک انٹیلیجنس، جغرافیائی و سٹلائٹ نگرانی، اور انسانی انٹیلیجنس پر مشتمل ہیں۔
یہ حملہ اسرائیلی سکیورٹی نظام کے لیے ایک کاری ضرب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور خطے میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں نے ایرانی حملے میں ویزمین سینٹر کی وسیع پیمانے پر تباہی کا اعتراف کیا ہے

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ویزمان سائنسی اور تحقیقی مرکز کے ایک پروفیسر نے، جو

مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت

بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک حقیقت ہیں یہ کوئی افسانہ نہیں ہے، سینیٹر طاہر بزنجو

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی جاری، قائد حریت نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

?️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام

ہم پر گرنے والا ہر بم امریکی ہے: محمد علی الحوثی

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر محمد علی الحوثی کا کہنا

ونزوئلا پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں: ٹرمپ

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا میں داخلہ حملے کے امکان کے

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

?️ 31 مئی 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے