🗓️
سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ عام طور پر جو خیال کیا جاتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملحقہ غزہ اورلبنان کی سرحد خطرناک ہے لیکن اس کے برخلاف مصر کی سرحد زیادہ خطرناک ہے۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ لبنان اور غزہ کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر ہمیشہ سے غور کیا جاتا رہا ہے ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ مصر کے ساتھ ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر زیادہ سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور یہ زیادہ خطرناک ہے،رپورٹ کے مطابق مصر کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو دو خطرات درپیش ہیں؛داعش سے وابستہ سینا گورنری کا خطرہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خطرات۔
صیہونی اخبار کے مطابق اگرچہ منشیات کی اسمگلنگ کا خطرہ کم خطرناک ہوسکتا ہے ، لیکن منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف لڑائی میں بھی فائرنگ کی جاتی ہے، یروشلم پوسٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اگرچہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی فوج نے مصری سرحد کے پار منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پیشرفت کی ہے تاہم ان کامیابیوں نے منشیات کی اسمگلنگ کو پرتشدد بنا کر ظاہر کیا ہےاس لیے کہ اس سے اسمگلر جنگی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں اور سرحد پرتعینات اسرائیلی اورمصری فوجوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمگلروں نے کچھ علاقوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں میں گھس کر ان کے اسلحہ اور گولہ بارود چوری کیا ہےجبکہ صیہونی فوج ان کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات
🗓️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
اگست
مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے: فیض حمید
🗓️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی
ستمبر
یوکرین کی جنگ میں روسی ہلاکتوں کے اعدادوشمار
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری
جولائی
صیہونی فوجی کیمپ پر فائرنگ
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف اپنی
فروری
مصنوعی ذہانت، شامی دہشت گردوں کی طرف سے جعلی خبریں تیار کرنے کا ایک آلہ
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری
دسمبر
صیہونیوں کی نیندیں حرام کرنے والا حزب اللہ کا نیا ہتھیار
🗓️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے
جنوری
امریکہ کو کیوبا کے خلاف فوجی حملے پر غور کرنا چاہئے:امریکی عہدہ دار
🗓️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے میامی کے میئر فرانسس سواریز
جولائی