بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشتگردی کا مسئلہ زیر غور آئیگا، خواجہ آصف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے، نئی دہلی شاید پاکستان سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے مریدکے، بہالپور اور آزاد کشمیر میں میزائل سے حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے پیشکش کی تھی، اور حملے کے بعد بھی صبر و تحمل سے کام لیا، تاہم بھارت نے اگلے دو روز بھی پاکستان میں ڈرونز سے حملے میں فوجی تنصیبات کے علاوہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی، جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا تھا۔

ان واقعات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف کارروائی کے لیے مکمل اختیارات دے دیے تھے، جس کے بعد پاک فوج نے 10 مئی کو آپریشن بینان مرصوص کا آغاز کیا، اور دشمن کی متعدد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کا اعتراف دشمن فوج کی ترجمان نے خود پریس کانفرنس میں بھی کیا۔

جنگ بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر امریکا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان سے جنگ بندی کی درخواست کی، جسے پاکستان نے فوری منظور کرلیا، جس کے بعد بھارت اور پاکستان کی جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایکس پر کیا گیا تھا، جس کی تصدیق دونوں روایتی حریفوں نے بھی کی تھی۔

پاکستان میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی اہداف کی تباہی کے بعد قوم آج یوم تشکر منارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈالر کی اڑان رک نہ سکی

?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج

ٹرمپ کے 15 نکاتی منصوبے سے ایران کی 10 شرائط تک: جنگ کا توازن کیسے بدل گیا؟ 

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:دو ہفتے قبل امریکہ نے ایران کے سامنے 15 نکاتی منصوبہ

ٹرمپ اور ان کی ٹیم خوف و ہراس کا شکار: امریکی سینیٹر

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:کرس مرفی، ڈیموکریٹ سینیٹر، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس

تھکاوٹ اور جسمانی مسائل کے باعث پوپ فرانسس کے مستعفی ہونے کا امکان

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس نے تھکاوٹ اور جسمانی وجوہات

ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی

?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے

عمران خان کو جیل ٹرائل کے خلاف خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے

مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال

ایرانی بری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے