🗓️
واشنگٹن(سچ خبریں)صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرنے کےلئے گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر اپ ڈیٹس کی ہیں۔گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اسے زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے، جبکہ صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔
یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ، سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔
کمپنی کی صارفین کو ایپ کے زیادہ استعمال کرنے کی کوششیں کارآمد بھی نظر آرہی ہیں۔گوگل کی جانب سے جاری نئے بیان میں بتایا گیا کہ اب لوکل گائیڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ ہوگئی ہے، جن کی جانب سے ریویوز، تصاویر اور تفصیلات کو میپس میں شیئر کیا جاتا ہے۔
2020 کے دوران لوکل گائیڈز میں 8 لاکھ سے زیادہ مقامات کو ایپ کا حصہ بنایا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگوں میں گوگل میپس میں اپنے ارگرد کے مقامات جیسے ریسٹورنٹس کے حوالے سے معیاری اور اپ ڈیٹ تفصیلات پر انحصار بڑھ گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ گوگل اکاؤنٹ کے حامل ہر فرد کے لیے مقامی تفصیلات شیئر کرنے کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے۔نئے فیچرز میں سے ایک فوٹو اپ ڈیٹس ہے، جس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے بارے میں بہتر اور زیادہ اپ ڈیٹ تفصیلات جاننے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب ضمنی انتخابات کے 5 حلقوں میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ
🗓️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)17 جولائی بروز اتوار پنجاب کی 20 سیٹوں پر
جولائی
بحرینی قیدیوں کی حالت زار
🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے ایک اورسیاسی قیدی کی شہادت اس ملک میں بڑے
اپریل
ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو
اکتوبر
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ
🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے
جون
غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں بے مثال انسانی المیہ
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج شمالی غزہ میں زندگی کے آثار
دسمبر
فلسطینی اسلامی جہاد نے نابلس میں مسلح کارروائی کی
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس
دسمبر
ٹرمپ کے بارے میں بات کرنے سے تنگ آچکا ہوں:بائیڈن
🗓️ 17 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ وہ سابق
فروری
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد تک گرنے کا انتباہ
🗓️ 5 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے موجودہ سیاسی بحران، سیلاب
اپریل