?️
سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ بندی کے بعد کہا کہ بھارت صرف دہشتگردی اور پاکستانی زیرانتظام کشمیر پر پاکستان سے بات کرے گا، انہوں نے دہشتگردی اور مذاکرات کو متضاد قرار دیا اور بھارتی افواج کو مکمل تیار رہنے کا حکم دیا۔
ٹاس خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ جنگ بندی کے بعد اپنے عوام سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ بھارت پاکستان سے صرف دو امور پر مذاکرات کرے گا؛ دہشتگردی اور پاکستانی زیرانتظام کشمیر۔
مودی نے کہا کہ اگر پاکستان سے کوئی بات چیت ہوگی، تو وہ صرف دہشتگردی اور کشمیر کے بارے میں ہوگی، کسی اور مسئلے پر نہیں۔
مودی نے اپنے بیان میں دو ٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کا دور نہیں، لیکن یہ دہشتگردی کا دور بھی نہیں ہونا چاہیے،دہشتگردی اور مذاکرات، یا دہشتگردی اور تجارت دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج، بحریہ، فضائیہ، بارڈر سیکیورٹی فورس اور دیگر تمام ادارے مکمل الرٹ پر ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ بھارت دہشتگردوں اور ان کے ریاستی سرپرستوں میں کوئی فرق نہیں کرے گا۔
یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب 22 اپریل کو پہلگام (کشمیر، بھارت کے زیرانتظام) میں ایک دہشتگرد حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے،
بھارت نے اس حملے کا الزام اسلام آباد پر لگایا، 7 مئی کو بھارت نے آپریشن سیندور کے نام سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 مقامات کو نشانہ بنایا۔
پانچ دن بعد، 20 مئی 2025 کو دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شام کی فتویٰ کونسل: صہیونی دشمن سے مدد طلب کرنا حرام ہے
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: شام کی موجودہ پیش رفت اور صیہونی حکومت کی جارحیت
جولائی
مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا
نومبر
سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا
?️ 9 مئی 2025نارنگ منڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون
مئی
سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی بات ہوئی تو مشاورت کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے
مارچ
وکی کوشل کو شادی سے قبل دھمکی
?️ 2 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ میں رشتہ ازدواج
دسمبر
منگل کو تجربہ کیا گیا میزائل سپرسونک تھا: شمالی کوریا
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: روئٹرز نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ
ستمبر
اقوام متحدہ کے رپورٹر کا اسرائیلی جرائم کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی فلسطینی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر "فرانچسکا
فروری
ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلا ح ہوتی ہے،اطہر من اللہ
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا
نومبر