بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیوں کیا؟

بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیوں کیا؟

?️

سچ خبریں: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق، 12 رکنی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات کے متعلق 12 مقدمات میں تفتیش کرنی تھی، لیکن انہوں نے تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں ہی شامل تفتیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد پیغامات بھیجے گئے، مگر وہ وکلاء کی موجودگی میں ہی شامل تفتیش ہونے پر اصرار کرتے رہے۔

لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروانا تھا۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کر رہے تھے، اور اس ٹیم میں فارنزک ماہرین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا

بانی پی ٹی آئی لاہور میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، جو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے درج مقدمات کے خلاف سماعت پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی

?️ 24 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے خلاف

غزہ جنگ بندی پر مبنی معاہدے کے بارے میں سی آئی کے سربراہ بیان

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دعویٰ

زمانہ بدل گیا، پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال ہوتا تھا، آجکل ان سے گھبراہٹ ہوتی ہے، حنا بیات

?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ

امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان، امداد یا عالمی سیاست کا آلہ؟

?️ 31 دسمبر 2025 امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان؛ امداد یا عالمی

یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی شاندار کامیابیوں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا

صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی

کابل میں خوفناک آتشزدگی

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے