سچ خبریں: ارشد شریف قتل کیس میں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ارشد شریف قتل کیس سے متعلق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی 22 اے کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس: گواہان کی عدم پیشی پر کیس کی کارروائی روک دی گئی
درخواست گزار شاکر علی اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود جسرا کے تبادلے کی وجہ سے ملتوی کرنی پڑی۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، کینیا پولیس کے خلاف ٹرائل کا آغاز
یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود جسرا کے تبادلے کے بعد نئے جج کی تعیناتی ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔