?️
سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کو نواز شریف اور آصف زرداری کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے انسداد دہشتگردی عدالت کے معزز جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو 14 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے، لیکن اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلے کا نشان چھینا گیا اور مختلف نشانات دیے گئے، پھر بھی لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی پی ٹی آئی کی طرف سے نہیں ہو رہی ہے، بلکہ یہ بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں تحریک انصاف پر پابندی کا عمل آج کیا جا رہا ہے اور نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں،اس غلطی کے بعد آپ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نہ سپریم کورٹ کو مان رہی ہے اور نہ ہی کسی قانون کو۔ رؤف حسن اور احمد کو فوری رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں: کیا ہمارے خفیہ ادارے شہریوں کی کالز اور پیغامات سنتے ہیں؟
عدالت اور عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت کی تباہی شروع ہو چکی ہے، آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اسرائیلی فوجی مشقیں میڈیا کی نظروں سے دور
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ حکومت
نومبر
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے
دسمبر
لاطینی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس میں
اگست
نیٹو کا ٹرمپ پر خطرناک الزام
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی
فروری
تائیوان امریکی فوجیوں کی ممکنہ دلدل / کیا وائٹ ہاؤس ویت نام کے تلخ تجربے کو دہرائے گا؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: اس سال اکتوبر کے آغاز کے بعد سےصورتحال اس طرح
اکتوبر
پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
جولائی
صیہونی جارح حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں اور مقدمہ دائر،کس نے کیا؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: میکسیکو اور چلی کے ممالک نے بھی غزہ کی پٹی
جنوری
آئی ایم ایف معاہدے میں بےیقینی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 2.32 روپے کمی
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے
مارچ