سچ خبریں: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اپیل کی ہے کہ شہباز شریف ملک کے بہترین مفاد میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔
‘جیو نیوز’ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تو انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔
آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے میری درخواست ہے کہ مذاکرات ہی آخری حل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کی برطرفی پر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور اپوزیشن کے طریقوں سے متفق نہیں، مگر ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگر حکومت اچھے اقدامات کرے گی تو ہم اس کی تعریف کریں گے، اور جہاں وہ غلطی کریں گے، وہاں ہم تنقید کریں گے۔
آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے سب کو بات چیت کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ میں مریم نواز کی بریت کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان گرما گرم بحث
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی وزیر نے بھی اندرونی عدم استحکام پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔