سچ خبریں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے چیئرمین، سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ غریب بجلی استعمال کرے یا نہ کرے، دونوں صورتوں میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔
یہ ریمارکس سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیے، اجلاس میں وفاقی وزیر پاور، اویس احمد خان لغاری اور سکریٹری پاور، راشد محمود بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں:پی ٹی آئی
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں نے غریب عوام کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے اور مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف شہروں سے لوڈشیڈنگ کی بے شمار شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مریم نواز کو انہیں کی بات یاد دلا دی
اجلاس کے دوران، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی محسن عزیز نے حکام سے کہا کہ آئی پی پیز (آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں) کی تفصیلات فراہم کی جائیں، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ان کمپنیوں نے اب تک کتنا منافع کمایا ہے۔