سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئینی کے بجائے سیاسی قرار دیا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج کے فیصلے میں آئین اور انصاف کے تقاضوں کے بجائے سیاسی مقاصد کو ترجیح دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون سی حقیقت سامنے آ گئی؟ امیر جماعت اسلامی
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے آج آئینی کے بجائے سیاسی فیصلہ دیا، جو شخص اس کیس میں شامل ہی نہیں تھا اور جس نے ریلیف طلب نہیں کیا، اسے ریلیف دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے آج کے فیصلے کے ذریعے آئین و قانون کی تشریح کرنے کے بجائے آئین سازی کا کردار ادا کیا ہے۔ اگر عدالت انصاف کے لیے عدل کی جنگ لڑے گی تو ہم ان کی تعریف کریں گے اور انہیں سلام پیش کریں گے۔