?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے افراد دوبارہ پارٹی میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تین اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی
قرارداد میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی عمر ایوب خان کی کٹھن حالات کے دوران پارٹی کے لیے پیش کی گئی خدمات کی معترف ہے۔ ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عمر ایوب کی بطور پارٹی سیکرٹری جنرل خدمات موجودہ حالات میں پارٹی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کور کمیٹی تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان سے عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی ان افراد کی شدید مذمت کرتی ہے جو حساس اور اہم ترین وقت پر پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس باہر بیٹھ کر پارٹی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں۔
پارٹی ایسے افراد سے کوئی سروکار نہیں رکھتی اور ان کے بیانات پارٹی معاملات پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ مشکل حالات میں راہیں جدا کرنے والے افراد پارٹی کے لیے دوبارہ کبھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کو اپنے کیے پر افسوس ہے، ان کے متعلق فیصلہ تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان کی صوابدید پر ہوگا۔
پارٹی اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ہر صورت میں پارٹی صفوں میں سخت نظم و ضبط کا نفاذ کیا جائے گا اور مستقبل میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے تمام معاملات سے فوری طور پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بنیادی رکنیت کی معطلی سمیت دیگر تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا اور جن افراد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس دیے جا چکے ہیں، ان کے معاملات سات روز میں نمٹائے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے
?️ 2 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ
مئی
انتخابات ہائی چیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیا: عمران خان
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے
فروری
اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہو؟ : حزب اللہ
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سینیئر
مارچ
ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک
مئی
مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
مئی
مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے بیانیے کی تلاش
?️ 16 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ہاتھوں کئی بار شکست
جنوری
سلمان خان کے والد نے اپنے بیٹے کو سزا سے کیسے بچایا؟
?️ 11 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے
مارچ
سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح
دسمبر