?️
سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کو تعزیت پیش کی۔
مولانا فضل الرحمان جدہ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال
اس ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کی، شہداء غزہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے اور ہم کسی صورت مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
بعد ازاں، مولانا فضل الرحمان نے شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی اور حماس کی قیادت اور شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
مزید پڑھیں: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مولانا فضل الرحمان نے دوحہ میں اسماعیل ہنیہ شہید سے ملاقات کی تھی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
یمنی انصاراللہ کا سعودی حکام کے نام پیغام
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سعودی عرب کے اندر
مارچ
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے
?️ 22 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک
مارچ
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے
جنوری
روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر
دسمبر
شامی صدربشار الاسد کا ماسکو کا غیر متوقع دورہ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے
ستمبر
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع ہے: طالبان
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے مشیر ذاکر جلالی نے
جنوری
ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری
?️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی
جولائی
پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 9 ستمبر 2025سکھر (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
ستمبر