سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہو چکی ہے اور قوم کو نئے عام انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے، کیونکہ نئے الیکشن سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت پاک فوج اور تحریک انصاف کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تحریک انصاف اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خوشحالی کیلئے نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف
عمر ایوب نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہو چکی ہے اور قوم کو نئے عام انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے، کیونکہ نئے الیکشن سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 9 مئی اور 18 مارچ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کر دی گئی ہیں، اور بانی پی ٹی آئی خود اس کے لیے عدالت میں کیس دائر کریں گے۔
اسی موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھوک ہڑتال ایک پرامن احتجاج ہے جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: ملک کیسے ترقی کرے گا؟: بیرسٹر سیف
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی لابی شکست کی طرف رواں دواں؛ صیہونی اخبار کا سروے
مارچ
اب تک غزہ کی جنگ کے نتائج اور پیغامات
نومبر
بائیڈن کی صہیونیوں میں عجیب مقبولیت
جولائی
کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم
دسمبر
واٹس ایپ پر صارفین کو ذاتی اے آئی چیٹ بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان
مارچ
روپے کی قدر میں بہتری
ستمبر
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان
فروری
مقبوضہ کشمیر پر مودی کی فلاپ میٹنگ میں شامل کشمیری رہنما نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا
جون