سچ خبریں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتی۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے، پارٹی میں موجودہ قیادت کا اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے ججوں کے معاملے پر چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ کہیں اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی، اور عمران اسماعیل واپس نہ آجائیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور ہماری شناخت ہی پی ٹی آئی ہے، ہم پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے کیا تھا۔