موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں، پاکستان بار کونسل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر سوال اٹھا دیے گئے ہیں۔

بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے برابر کے مواقع فراہم کرنے چاہیے، یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جہلم، گجرانوالہ اور ضلع راولپنڈی میں نشستوں کی تقسیم میں عدم توازن دیکھا گیا، آبادی کے تناسب سے موجودہ حلقہ بندیاں انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔

بار کونسل کی جانب سے اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، شفاف انتخابات موجودہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی موجودگی میں ممکن نہیں، ان حالات کی روشنی میں الیکشن کمیشن ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔

بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے، بار کونسل کا پختہ یقین ہے کہ بنیادی مقصد محض انتخابات نہیں ہے بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بار کونسل سپریم کورٹ بار کی مشاورت سے وکلا تحریک کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے لیے جلد ہی ایک آل پاکستان نمائندہ کنونشن بلائے گا، وکلا کنونشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہا بار کونسل جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے اور انتخابی عمل میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فسطین کے شمالی شہروں کی صورتحال؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں پر حزب

قحطی؛ یمنی عوام کے خلاف سعودی ہتھیار

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:    جنگ کے تقریباً پانچ سال بعد یمن  کے لاکھوں

خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام

’پاکستان کو فنڈنگ فراہم کریں گے، سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی‘

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے

بشام واقعہ میں ملوث عناصر نہیں چاہتے پاک-چین دوستی آگے بڑھے، وزیراعظم

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام

متحدہ عرب امارات کی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی عہدیدار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس

?️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر

عمران خان کے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

?️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے