🗓️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت تو دور کی بات حکومت کے ساتھ چائے بھی نہ پینا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے تنقید کی کہ حکومت ایک طرف اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا رہی ہے اور دوسری طرف کارکنوں پر تشدد کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟بانی تحریک کیا کہتے ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پانچ دن سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جیل اہلکار کہتے ہیں کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے، تو سوال یہ ہے کہ کس کا حکم ہے؟ حکومت میں وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ انہیں کی جماعت سے ہیں، پھر وہ ہم سے کیا توقع رکھتے ہیں؟
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے اقدامات ایسے ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر چائے بھی نہیں پی جا سکتی، اے پی سی میں شرکت تو دور کی بات ہے، وزیراعظم اٹھ کر اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملاتے ہیں جیسے مشرف نے واجپائی سے ہاتھ ملایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن پہلے پنجاب میں ہمارے لوگوں پر کیسز بنائے جاتے ہیں اور پھر وزیراعظم ملنے کی بات کرتے ہیں، آج کل یہ ڈرامے نہیں چلتے۔
پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن میں غلطیوں کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، اب اگر الیکشن کمیشن فارم 45 اپ لوڈ کر رہا ہے تو کہنا چاہیے کہ دیر آید درست آید، انتظامات کی بات کمرے میں کرنا اور فیلڈ میں نافذ کرنا مختلف ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار
شیخ وقاص اکرم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ساری غلطیوں کا فائدہ ن لیگ کو ہی ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، بچوں اور خواتین کو قتل کر رہا ہے، اور ہم مسلمان صرف باتیں کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ ایران اور روس کو تنہا کرنے میں کیوں ناکام ہے؟
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بالا دستی کے مخالف ممالک کو الگ تھلگ کرنے کی
اکتوبر
منظم شیطانی مافیا(10) مشرق وسطیٰ سے برصغیر تک فساد کا مرکز
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ریاض کی جانب سے مختلف ممالک کے سیاسی میدان میں فساد
فروری
بیویوں کے بارے میں پوچھنے پر اسد عمر کیوں ناراض ہوئے
🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن
جولائی
صیہونی حکومت تیونس ساتھ کیوں سمجھوتا کرنا چاہتا ہے؟
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی البنا الوطنی تحریک کے سربراہ عبدالقادر بن قرینہ نے
اگست
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں
ستمبر
امریکہ میں فائرنگ کے مزید واقعات؛7 افراد ہلاک
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:امریکہ میں دوسروں کی زندگیاں چھیننے کیلئے بنایا جانے والا اسلحہ
جون
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج
🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
🗓️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
ستمبر