🗓️
پشاور: (سچ خبریں) مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ 76 سال میں پہلی بار اس طرح کا بجٹ پیش ہوا، اگلا مالی سال آنے سے پہلے پچھلا بجٹ پیش کرنا پڑا۔
پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آفتاب عالم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہوا ساڑھے 10 ماہ گزرنے کے بعد بجٹ دیا جا رہا ہے، ہمیشہ بجٹ مالی سال شروع ہونے سے پہلے دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہونے کے باعث بجٹ تاخیر کا شکار ہوا، نگران حکومت غیرآئینی طور پر بیٹھی تھی، اگر نگران حکومت نے کوئی غیرقانونی کام کیا ہے، تو اس کو دیکھا جائے گا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ مالی سال 24-2023 بجٹ کا کل تخمینہ 1360 ارب روپے رکھا ہے، 96 ارب کا ہمارا سرپلس بجٹ تھا۔
خیبرپختونخوا مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے لیکن اس کے باوجود ایف بی آر کی کلیکشن بڑھی ہے، بجلی کے بلوں نے ہر کسی کو دیوالیہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے مینڈیٹ کے برعکس کام کیا تو معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جائے گا، مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کے بجٹ کی چیزیں اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں جائیں گی۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ اب تک 10 ارب روپے صحت کارڈ کے لیے فراہم کرچکے، وزیراعلیٰ کا مؤقف تھا کہ صوبےکے مالی حالات ٹھیک کرنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے پولیس کو رقم جاری کر دی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ آفتاب عالم نے بتایا کہ بجٹ انوکھا اس لیے ہے کہ 10 ماہ بعد پیش ہوا، نگران حکومت ہونے کی وجہ سے بجٹ ابھی پیش ہوا۔
مشہور خبریں۔
چوہدری سرورنے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
🗓️ 16 جنوری 2022شاہکوٹ ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پارٹی چھوڑنے
جنوری
پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں:آرمی چیف
🗓️ 29 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
جولائی
عرب لیگ کے اجلاس میں مصر،امارات اور سعودی کے وزرائے خارجہ کی غیر حاضری
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس
جنوری
آئندہ جنگ رمضان سے پہلے ہونے کا امکان
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے انفارمیشن آفس کے اہلکار نے
جنوری
وقت ضائع نہ کرؤ ورنہ پچھتاؤ گے؛انصاراللہ کا جارحین سے خطاب
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات پر زور
مارچ
حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے
جولائی
برطانیہ کی روس کو دھمکی
🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن
دسمبر
اردنی بادشاہ کا غذائی تحفظ پر صہیونیوں کے ساتھ تعاون پر زور
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ اردن کی پالیسیوں کی ہم آہنگی کو
اپریل