نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ

?️

لاہور (سچ خبریں) نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اے ایس آئیز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16977 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی پر مامور، لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے نیوز ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، پی ایچ پی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، شہری ون ویِلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے خلاف نئی صیہونی جارحیت

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی قابض حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے خلاف

آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرنے پر صیہونی وزیر کا غصہ

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اقتصاد نے فلسطین کی آزاد ریاست

ایران کے خلاف جنگ؛ ٹرمپ کے لیے انتخابی ڈراؤنا خواب

?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور اقتصادی دباؤ

بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم کے مقدمے سے قبل کشیدگی بڑھ گئی

?️ 14 نومبر 2025 بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم کے مقدمے سے قبل کشیدگی

60 دن کے بعد صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کے 3 اہم آپشن

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک نازک جنگ بندی

یمنی حملے کے مقابلے میں فلسطین سے متعلق کاغذی معاہدے بے معنی ہوگئے: عطوان

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے نامور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے مقبوضہ

نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور

فلسطینی خواتین کے ساتھ اسرائیلی عصمت دری کے ثبوت موجود ہیں: اقوام متحدہ

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے