ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات کی، دورانِ گفتگو ورکشاپ میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی، سٹریٹجک اہمیت پر غور کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اُنہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عوام دوست ترقیاتی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کیا اور بلوچستان کی معاشی صلاحیت عوام کے فائدے کیلئے بروئے کار لانے پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے میں سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محبّ وطن اور باہمت ہیں، انہوں نے مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرپرستی میں پراکسیز بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے، ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور سخت کارروائیوں کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ صوبے کو دہشت گردی اور بدامنی سے پاک کیا جائے گا،پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ نشست کے اختتام پر کھلے اور بامقصد سوال و جواب کا سیشن ہوا چیف آف ڈیفنس فورسز، سید عاصم منیر نے سوالات کے جواب دیے اور فیلڈ مارشل نے بلوچستان کی ترقی اور سکیورٹی سے متعلق جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔

مشہور خبریں۔

اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے

بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

?️ 5 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب نامعلوم حملہ

4 اسرائیلی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے ترکی کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے خدشات

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سینئر تجزیہ کار نے ترکی کی

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر،

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز برطرف

?️ 1 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات نے یونان کشتی حادثے

صہیونی فوج کا ممکنہ خاتمہ:صیہونی سینئر تجزیہ کار

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کے سینئر تجزیہ کار نے اگلی انتفاضہ شروع

امریکی کانگریس کی طرح صیہونیوں کو بھی حملے کا خطرہ

?️ 6 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم نے متنبہ کیا ہے

ڈان میڈیا گروپ کو سرکاری اشتہارات کی بندش پر ایچ آر سی پی کا شدید اظہار تشویش

?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے