6 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو قریشی

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کو سائفر سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہے، امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی۔

اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی مہر بانو قریشی اور گوہر بانو قریشی شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کے ہمراہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اس لئے شاہ محمودقریشی اور عمران خان سائفر کیس میں بری ہو جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیر ہماری اپنے والد شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی اور انکی صحت بالکل ٹھیک تھی۔

شاہ محمود قریشی بہہت پرامید ہیں ان کو یقین ہے کہ عدالت ان کے ساتھ مکمل انصاف کریگی۔ ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ اتنے کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، 6 بہادر ججز آئین کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں تو اس کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھے ہیں۔مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط،مستحکم اور حقیقی طور پر جمہوری اور انصاف پسند ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

مشہور خبریں۔

Here is The Ultimate Road Trip Playlist To Kick Tour Travels Into High Gear

?️ 25 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

غزہ میں 15 سال کے محاصرے کے بعد تباہ کن صورتحال:اقوام متحدہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی کی

فراڈ کیس کے لیے ٹرمپ پربھاری جرمانہ کی وجہ؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ امیدوار ڈونلڈ

غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی، ہزاروں عام شہریوں کے لیے سزائے موت کے مترادف ہے

?️ 25 اگست 2025غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی، ہزاروں عام شہریوں کے لیے

شہریوں کے ملٹری ٹرائل کےخلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی فل کورٹ بنانے کی تجویز

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجی

ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے

فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے