🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پارٹی کے وکیل انور منصور بھی پیش ہوئے۔
انور منصور نے کہا کہ پارٹی نے اس معاملے میں انتخابات کے نگراں ادارے کی ‘فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ’ کو چیلنج کیا ہے۔
عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹس مختلف وجوہات کی بنا پر ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ رقم مرکزی اکاؤنٹ سے صوبوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے اس لیے اس کی تفصیلات ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ولی خان کیس کے بعد یہ پہلا کیس ہے، اُس کیس میں ریفرنس بھجوا دیا گیا تھا کیا اس کیس میں ریفرنس نہیں بھجوایا گیا؟
اس پر پی ٹی آئی وکیل نے عدالت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جہاں تک فریق کو شوکاز نوٹس کا تعلق ہے کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں، یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھے گا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 10 اگست کو پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ای سی پی کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مخالفانہ، غلط اور دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی کارروائی کو دائرہ اختیار سے باہر اور یہ قرار دیا جائے کہ مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی اور الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کی معیشت تباہی کے دہانے پر؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وارننگ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجی
مارچ
حکومتی اقدامات سے زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 14 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
نومبر
کیلیفورنیا میں ہنگامی حالات کا اعلان
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اتوار کو اعلان کیا کہ امریکی
جنوری
فلسطین کے حامیوں کا امریکی وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ فلسطینی حامی مظاہرین جمعرات کو
جنوری
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ جاری
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکام نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے مسلسل 15ویں بار اس
اگست
فلسطین تنازع: ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب نے لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بماری اور حماس کے اسرائیل
اکتوبر
شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان
اکتوبر
عراق کے شہر نجف میں بم دھماکہ؛1ہلاک،3 زخمی
🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کےشمالی شہر نجف کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں
جنوری