اشیاء کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے،رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت قیمتوں میں اضافے کے فیصلے لینا مجبوری ہے جس کا کوئی حل ہمارے پاس نہیں ہے۔

جیو نیوز پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں قیمتوں میں اضافے سے متعلق پارٹی میں اختلاف اور نائب صدر مریم نواز کی رائے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے درست بات کی ہے، وزیر اعظم بھی یہی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ بڑے اچھے فیصلے ہیں یا میں ان فیصلوں کی تائید کرتا ہوں بلکہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت مجبوری میں یہ فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ فیصلے نہ لینے کے نتائج کے پیش نظر ہمیں یہ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں لیکن ہم ان فیصلوں سے قطعی طور پر متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے بھی یہی بات کی کہ دل پر پتھر رکھ کر ہمیں یہ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، ایسے فیصلوں کی کون تائید کر سکتا ہے جس سے غریب کا چولہا ٹھنڈا ہوجائے، ہاں ایک مجبوری ضرور ہے اور اس کا کوئی حل ہماے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی یہی خواہش اور مطالبہ ہے کہ قیمتیں کم کی جائیں، حکومت کی معاشی ٹیم یہی مطالبہ آئی ایم ایف سے کرتی رہی کہ سبسڈی دینے کی اجازت دی جائے ورنہ غریب پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا، ہم یہی پیسے کہیں اور سے اکھٹا کرلیں گے لیکن آئی ایم ایف نے جواب دیا کہ نہیں، ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ وزیر اعظم کا نام کیا ہے اور معاشی ٹیم کس کے ماتحت ہے، ہمارا یہ معاہدہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہے، وزیر اعظم پاکستان نے ہمارے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہے اور اسے آپ کو پورا کرنے پڑے گا۔

مریم نواز کی جانب سے مشکل فیصلوں کی ذمہ داری نہ لینے کے بیان سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ان فیصلوں کی ذمہ داری لینے سے مراد آپ ان فیصلوں کی پسندیدگی سمجھ رہے ہیں تو ایسا کوئی نہیں ہے جو ان فیصلوں کو پسند کررہا ہو، یہ فیصلے مجبوری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدے کیے تھے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدے بالکل غلط تھے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر شرائط پر معاہدے کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ذمہ داریاں مخلتف لوگوں پر تقسیم ہوتی ہیں، ایسا نہیں ہوتا کہ ایک ہی فرد بیٹھ کر سارے فیصلے لے، اسی طرح معاشی ٹیم کی اپنی ذمہ داریاں ہیں، ہم معاشی ٹیم کو اپنی تجاویز ضرور دیتے ہیں لیکن آگے سے وہ بھی ہمیں اپنی مجبوریاں بتاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ حکومت کے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی.

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں بار بار یہ بات واضح کرتی ہوں کہ موجودہ حکومت کی جانب سے تیل اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھانے کا جب بھی کوئی فیصلہ آتا ہے تو میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے بھی درخواست کروں گی کہ اس چیز پر توجہ دیں، لوگوں کو اپنی تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل

کیا امریکہ روس تعلقات بہتر ہو رہے ہیں؟

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے اعلان کیا کہ اگر

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا

مریم نواز کی رمضان المبارک میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت

?️ 19 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے

پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے

دنیا کے38 ممالک میں اومیکرون وائرس پہنچ چکا ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کے روز کہا

این ایف سی فارمولا تبدیل کے بغیر وفاق اضافی فنڈز کیسے استعمال کرسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر

ایران کے صدارتی انتخابات کی گنتی جاری، اب تک کے نتائج کے مطابق سید ابراہیم رئیسی سب سے آگے

?️ 19 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے