حمزہ شہباز کی رہائی سے سینیٹ انتخابات پر پڑنے والا فرق،شیخ رشید

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ٰوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان شااللہ اس سال پاکستان   فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سےنکل آئےگا،سول گورنمنٹ اور ملٹری کے اچھے تعلقات کو ملک کو فائدہ پہنچتا ہے،پاکستان کا دنیا میں بڑا اہم رول ہے،حمزہ شہباز بھی رہا ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا،مجھے اللہ سے امید ہے کہ تین مارچ کو حفیظ شیخ جیتیں گے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سےدرخواست ہے کہ وہ اپنےاحتجاج کو دو چار  دن آگےلےجائیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  حمزہ شہباز بھی رہا ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس ملک میں جب ہم نے سیاست شروع کی تو اس وقت لوگ جیل جانا اور ملک کے اندر مرنا فخر سمجھتے تھے ،ہم نے جب سیاست شروع کی توسات  سال ایک کلاشنکوف کے آوارہ کیس میں جیل کاٹی ،ماں کے جنازے کا سلام پھیرتے ساتھ ہی دہشت گردی کی عدالتوں نے سزا سنائی ،کوئی عدالت کے ذریعے رہا ہوتا ہے تو میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ غلط بات ہوئی ہے،عدالتیں آزاد ہیں ،کل عدالت کا ایک بڑا عظیم فیصلہ آنے والا ہے جس طرف بھی جائے ،اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں ؟شائدکل سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعدمیں اس بہتر پوزیشن  میں ہوں کہ کچھ آپ سےتفصیلی بات کر سکوں ،جو بھی سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے گا وہ سچائی اور حقیقت پر مبنی ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پڑھےلکھےلوگوں کی جماعت ہے اور وہ عمران خان کے اتحادی ہیں ،ایم کیوایم کو معلوم ہےکہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے؟مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی ،مجھےاللہ سے پوری امید ہے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے، میں 50فیصدپُرامیدہوں کہ جس کےجتنےممبر ہیں وہ الیکٹ ہو جائیں،لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف میں پھوٹ ہے ،کوئی پھوٹ نہیں ہے ،میں عمران خان کو پی ٹی آئی سمجھتاہوں،جو عمران خان سے غداری کرے گا اس کا اس ملک کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے،تحریک انصاف اللہ کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کیلئےضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے،کشمیر کو پس پشت رکھ کے کوئی بھی فیصلہ کشمیریوں کے ساتھ غداری تصور ہو گا ، سرپرائزڈےپر کسی اپوزیشن لیڈرنےکوئی بیان نہیں دیا ،فوج نےاتنی جانیں دیں ہیں توملک چل رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہےہیں ، ملکی حالات کے پیش نظر  پی ڈی ایم سےدرخواست ہے کہ وہ اپنےاحتجاج کودو چار دن آگےلےجائیں،لیکن انہوں نے پھر بھی احتجاج کرنا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ،پی ڈی ایم جب تک ٹھہرناچاہےٹھہرے،ہم پانی اوردیگربندوبست کریں گے،جب تک قانون کاکوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا،ہماری طرف سےکوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارہ کہو واقعےمیں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے،آئی جی کو ہدایت کررہاہوں کہ بارہ کہوواقعےمیں ملوث ملزم کوجلد گرفتارکریں ، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے ،کالی بھیڑوں کو ایف آئی سے نکالا جائے گا ،سیاحت کوفروغ دیناہے،10سال کیلئےپاسپورٹ کردیااورفیس آدھی کردی ہے،پورے ملک میں آن لائن ویزا جاری کردیاگیا ہے،30 روزمیں وزارت داخلہ ویزاجاری کردے گی ۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس: جج کی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر

پیرس میں جولانی وفد اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات میں کیا ہوا

?️ 27 جولائی 2025پیرس میں جولانی وفد اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات میں کیا

افغان عوام کے معاشی مسائل کو حل کرنا طالبان کی ترجیح ہے:طالبان عہدہ دار

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ایک سینئر طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنے

25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کے قیام بارے اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے قیام سے

افغان مہاجرین کے متعلق معید یوسف کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے برعکس سوڈانی فوج کا ساتھ کیوں دیا؟

?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: یو اے ایی افریقہ اور بحیرہ احمر میں اپنا اثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے