ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ، پاکستان مزید 4 ماہ تک اور رہیگا گرے لسٹ میں

ایف اے ٹی ایف

🗓️

اسلام آباد{سچ خبریں}  ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر فیٹف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا بھر میں ٹیررازم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے امور پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کا 22 تا 25 فروری اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین فیٹف کوآرڈی نیشن کمیٹی و وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حمد اظہر نے کی جبکہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ، نیکٹا، ایف ایم یو، قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین ممالک نے پاکستان کی ترقی سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید 4 ماہ کا وقت دے دیا۔

پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، صدر فیٹف

فیٹف کے صدر ڈاکٹر مارکس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی اعلیٰ سطح پر یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، 4 ماہ بعد پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تصدیق کریں گے، دیکھیں گے کہ پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کتنا پائیدار ہے۔

سب سے مشکل پلان پاکستان کو دیا گیا، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے سب سے مشکل اور جامع پلان پاکستان کو دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ٹیررازم  فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور بہت سی خامیاں بھی دور کی ہیں، فیٹف نے ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کے سیاسی عزم کو بھی سراہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جواب میں فیٹف نے اس عمل کو سراہا ہے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بقیہ تین نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کا وقت دے دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

خلا میں انسانی زندگی کے حوالے سے  ناسا کا اہم فیصلہ

🗓️ 6 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) خلا میں انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو

وفاقی وزیر نے پانچ ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی خوش خبری سنادی

🗓️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر  برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پانچ ہزار

عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

🗓️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت قانون سازی میں

فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت

🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا

مقبوضہ علاقوں میں ترکی کی اسٹیل کمپنی کے سامنے اجتماع

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: اتوار کے روز، ترک نوجوانوں کا ایک گروپ استنبول میں اس

فلسطینیوں کے سروں پر 2000 پاؤنڈ وزنی امریکی بم

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے امریکی ساختہ

ترکی اسرائیل سے ایک اور قدم قریب

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان فضائی

سعودی عرب، یو اے ای، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو یمن کی واضح وارننگ

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے