🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) 2021 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہونے والے انتخابات میں کل 48 نشستیں ہیں جن پر 170 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے سبھی 170 امیدواروں نے اپنے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرا دئے ہیں۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ کوائف کی سکروٹنی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔سینیٹ انتخابات میں سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔
بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مشہور خبریں۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 3 روپے 38 پیسے مہنگا
🗓️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
مارچ
اسرائیل چند مہینوں میں اندر سے تقسیم ہو جائے گا: لاپیڈ
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما اور صیہونی
فروری
کشمیریوں کی جدوجہد کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے: جنرل باجوہ
🗓️ 16 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں )پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے
مئی
نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی
🗓️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد
فروری
امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن کے خطرہ:ایران
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ایران نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی کے دورۂ
اگست
نیکاراگوئه کی حکومت امریکی ریاستوں کی تنظیم سے اچانک دستبردار
🗓️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: نیکاراگوئه کی حکومت نے پیر کی رات اچانک اعلان کیا
اپریل
کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل
🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی
جون
ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا
🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی
جنوری