?️
اسلام آباد {سچ خبریں} سابق وزیرِاعظم مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں، آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا توملک کے ساتھ بڑی نا انصافی ہو گی۔
اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکلاء کے حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف
انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتِ حال ہے، حکومت وکلاء سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کا دفتر یا کوئی جگہ گرانے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے، پہلے بتایا جاتا ہے، آگاہ کیا جاتا ہے، بغیر نوٹس کے گرائیں گے تو کل والا واقعہ دیکھ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں ریزرو افسروں کی سمت اور بحران
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر جنرل ٹومر بار
اپریل
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے رواں سال مئی میں ان کی گرفتاری
اکتوبر
اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی
جون
پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے تمام شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولیت میسر آئی ہے:عمران خان
?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے
مارچ
ترک انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ اور حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے درمیان ملاقات
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: استنبول شہر میں ترکی کے انٹلیجنس سربراہ ابراہیم کالن اور حماس
نومبر
غزہ پر قبضے کا منصوبہ؛ صیہونیوں کے داخلی اختلافات سے لے کر پیش رفتہ چیلنجز تک
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کی فوجی کمان کے لیے اگلے دو ہفتوں میں
اگست
ٹرمپ کا ایران کے جوہری تاسیسات کے مکمل تباہی کے بارے میں متنازعہ دعویٰ!
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا نے جون میں ایران کے جوہری تاسیسات
ستمبر
اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن
اکتوبر