عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} سابق وزیرِاعظم  مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں، آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا توملک کے ساتھ بڑی نا انصافی ہو گی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکلاء کے حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف

انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتِ حال ہے، حکومت وکلاء سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کا دفتر یا کوئی جگہ گرانے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے، پہلے بتایا جاتا ہے، آگاہ کیا جاتا ہے، بغیر نوٹس کے گرائیں گے تو کل والا واقعہ دیکھ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی کا اربعین زائرین کے خلاف داعشی منصوبہ ناکام

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ

لاک ڈاؤن کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کا متنازع بیان، اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کردیا

?️ 28 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے لاک

پردے کے پیچھے امریکہ اور سعودی کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکہ-سعودی دفاعی تعاون کے بارے میں دفاعی معاہدے

کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 29 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ

?️ 16 جون 2021سچ خبریں:آج کل جہاں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر ہے

کورونا: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس منعقد

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ

یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے