پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

عدالت نے مختصر فیصلے کے 3 پوائنٹس سناتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے، پی ٹی آئی ’بلے‘ کے نشان کی حقدار ہے، بلا بطور انتخابی نشان دیا جائے۔

11 جنوری کو پی ٹی آئی نے پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا تھا۔

توہین عدالت کی درخواست قاضی انور اور شاہ فیصل الیاس کے وساطت سے دائر کی گئی تھی۔

12 جنوری کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 16 جنوری تک جواب جمع کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، 14 جنوری کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی تھی۔

بعدازاں آج 15 جنوری کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔

مشہور خبریں۔

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں سبقت کی دوڑ میں، امریکی

مسلم لیگ (ن) پی آئی اے کی سلیکٹڈ نجکاری کر رہی ہے، سلیم مانڈوی والا

?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ایئر لائنز کی نجکاری

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ویب پورٹل نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم

صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی

قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان

?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات

نیتن یاہو کی پارٹی نے کنسیٹ کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی: صیہونی میڈیا

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   اس خبر کے بعد کہ عبوری صیہونی حکومت کی کابینہ

فلسطینی مجاہدین میں جنین میں کیسے صیہونیوں کی ہوا نکال دی

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں جنین میں پیش آنے والے واقعات اور پھر

نبیہ بیری کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ میں ان سے منسوب الفاظ کی تردید

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے