?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی پر اعتراض اٹھادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اپنایا کہ ’26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے ہونا چاہیئے‘، جسٹس منیب اختر نے بھی جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف کے حق میں رائے دی، اسی طرح پی ٹی آئی کے دو ممبران جو ڈیشل کمیشن نے بھی جسٹس منصور شاہ کی رائے کی حمایت کی، وزیر قانون خیبرپختواہ بھی جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے متفق ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس جاری ہے، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد کیلئے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور ہیں جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پرغور ہو رہا ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان کے لیے جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی کےناموں پر غور ہو رہا جب کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے جسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہوا جس کے بعد جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 13 مستقل اراکین ہیں تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے کمیشن کے ممبران کی تعداد 16 ہوتی ہے جن میں سے کم ازکم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹس کا تقرر ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2 حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہوتے ہیں، اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی نامزد کردہ روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہیں، صوبائی چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیرقانون، ہائیکورٹ بارکا نمائندہ اور ہائیکورٹ کے سابق جج شریک ہیں۔
مشہور خبریں۔
آبنائے تائیوان سے امریکی اور کینیڈین جہازوں کے گزرنے پر چین کا اعتراض
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تقریباً ایک ہفتہ قبل چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے
اکتوبر
سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت
فروری
صہیونی پولیس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ
دسمبر
سویڈن کمپنی کا ایرانی تتلی کے بچوں کے لیے پٹیاں فروخت کرنے سے انکار
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: اسٹاک ہوم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر احمد
جولائی
2022 میں جرمن شہریوں کی سیاسی ترجیحات
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن
جنوری
الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے: اعظم سواتی
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن
دسمبر
شام کی امداد روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے بارے میں اسد کا انکشاف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں وزیر
فروری
شبوا میدان میں سعودی اتحاد کی پیش قدمی 140 حملہ آور ہلاک اور زخمی
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے شبوہ
جنوری